• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے امیر قطر کی گفتگو، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف سے گفتگو کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے قطر کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ناظم الامور نے لاہور میں ملاقات کی۔

دوران گفتگو وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھجوانے پر یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یو اے ای ہر آفت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، سفارتی محاذ پر یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس کریم آغا خان کے بیٹے شہزادہ رحیم آغا خان نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

شہزادہ رحیم آغا خان کاسیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

شہزادہ رحیم آغا خان نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کے اعلان پر شہزادہ رحیم آغا خان سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوران گفتگو یورپی یونین میں پاکستان میں سیلاب سے ہوئی صورتحال سے آگاہی دینے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز کے ذریعے سیلاب زدگان کی ریلیف، بحالی میں مالی مدد دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید