• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد کو ہلاک کر دبا گیا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد کو ہلاک کر دبا گیا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کینیڈا کے صوبے سسکیچوین Saskatchewan میں چاقو کے وار سے 10 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت ڈیمیئن سینڈرسن Damien Sanderson اور مائیلز سینڈرسن Myles Sanderson کے ناموں سے کر لی ہے۔

کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے والے حملہ آوروں ڈیمیئن سینڈرسن اور مائیلز سینڈرسن کی تصاویر مقامی پولیس نے جاری کر دیں—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے والے حملہ آوروں ڈیمیئن سینڈرسن اور مائیلز سینڈرسن کی تصاویر مقامی پولیس نے جاری کر دیں—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پولیس نے حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

چاقو زنی کے ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کو’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید