بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچ چکی ہیں، انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ پر حاضری دی۔
وزیراعظم حسینہ واجد نے درگاہ شریف پر فاتحہ اور مناجات پڑھیں، انہوں نے نفل بھی ادا کیے۔
8 ستمبر کو حسینہ واجد اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر بھی حاضری دیں گی۔
یاد رہے کہ 2010ء میں دوسری بار وزیراعظم بننے کے بعد حسینہ واجد نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی تھی۔ بعد ازاں وہ 2017 میں بھی درگاہ گئی تھیں۔