• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 100 کے قریب افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ستمبر کے چار روز کے دوران شہر میں 255 افراد ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ضلع شرقی میں 39 کیسز، 22 کیسز ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے 18کیسز ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے، جبکہ کیماڑی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملیر میں 5 کیسز، کورنگی اور ضلع غربی میں 2، 2 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ستمبر کے 4 روز کے دوران شہر میں 255 افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہو چکے ہیں۔

متاثر افراد میں خواتین،  بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں رواں سال شہر میں ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد 2462 ہے۔

صحت سے مزید