کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔
جناح اسپتال ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر عرفان نے کہا ہے کہ ڈائریا کے کیسز میں معمول سے 10 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے، رمضان کے بعد سے زیادہ اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال میں ڈائریا اور گیسٹرو کے 25 سے 30 کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ ملٹی پل ڈس آرڈر ہونے کے باعث ڈائریا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے کہا کہ ڈائریا اور گیسٹرو سے بچاؤ کے لیے پانی ابال کر پیا جائے۔