کراچی میں آلودہ پانی اور گندگی کے باعث ڈائریا کا مرض وبائی شکل اختیار کرنے لگا جس کے باعث شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈائریا کے یومیہ سیکڑوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جنوری تا اپریل ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5 سال سے کم عمر کے 76 ہزار 402 بچوں میں ڈائریا رپورٹ ہوا ہے۔ 5 سال سے زائد کے 90 ہزار 955 افراد ڈائریا سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ 5 سال سے کم عمر 6 ہزار 938 بچوں میں خونی پیچش رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5 سال سے زائد کے 9 ہزار 205 مریضوں میں خونی پیچش رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق جنوری تا اپریل 37 کیسز ہیضہ کے بھی رپورٹ ہوئے۔ادھر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پانی ابال کر پئیں، باہر کے کھانوں سے گریز کریں۔