• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد (اے پی پی) روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 5ارب ڈالرجبکہ آرڈی اے کے زریعہ سمندرپاکستانیوں نے ملک میں اب تک 3 ارب 30 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اگست 2022 میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 187ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ اگست میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے نئے کھاتہ داروں میں 15388 کااضافہ ہواجس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد بڑھ کر456732 ہوگئی۔جولائی میں آرڈی اے کے زریعہ 188 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طورپر98 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس کے بعد ستمبر2020کے بعدآرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کامجموعی حجم 3.3 ارب ڈالرہوگیا۔اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں 32 ملین ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس (اسلامی) میں 64 ملین ڈالر اورسٹاک ایکسچینج میں 2ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔