• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ریشبھ پنت کے بعد نسیم شاہ کے پیچھے پڑ گئیں

19کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
19کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا بھارتی کھلاڑی ریشبھ پنت کے بعد اب قومی کھلاڑی نسیم شاہ کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔

28 سالہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ریشبھ پنت کے ساتھ سوشل میڈیا پر اچھی خاصی منہ ماری اور جگ ہنسائی کروانے کے بعد اب  19 سالہ پاکستانی بولر نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایڈٹ شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے خبروں کی زینت بننے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

گزشتہ اتوار پاک بھارت ٹاکرے کے درمیان نسیم شاہ نے بہترین پرفارمنس دکھائی۔

اس دوران اسٹیڈیم میں لاکھوں کرکٹ شائقین کے ساتھ متنازع اداکارہ اروشی روٹیلا بھی موجود تھیں اور اُنہوں نے حسبِ عادت اس بار بھی زبردستی ایک اسکینڈل بنا ہی ڈالا۔

اروشی کی اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ پاکستان میں بھی اروشی سے نسیم کو بچانے اور اس نامناسب حرکت پر میمز وائرل ہو گئیں۔

میچ کے اختتام پر جہاں بھارتی سوشل میڈیا پر اروشی اور ریشبھ پنت کے دمیان ماضی میں ہونے والی چپقلش سے متعلق نئی میمز وائرل تھیں وہیں اروشی نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ ایڈیٹ شدہ ویڈیو اپلوڈ کر کے پاکستانیوں کی توجہ بھی حاصل کر لی۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر نت نئی میمز بناتے ہوئے اروشی روٹیلا کو نسیم شاہ سے دور رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

کچھ پوسٹس میں اروشی کو عبایا پہنا کر نسیم شاہ کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا ہے جس پر میمرز کا کہنا ہے کہ اروشی اپنا مستقبل نسیم شاہ کے ساتھ سوچ رہی ہیں۔

اروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کے ساتھ ایڈٹ کی گئی ویڈیو اپلوڈ کرنے پر اُنہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید