• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے، میرا پیچھا چھوڑو بہن، پنت کا روٹیلا کو جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا اور کرکٹر ریشبھ پنت کے درمیان جاری تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب کرکٹر نے اداکارہ کو بہن کہہ کر مخاطب کر ڈالا۔ 

اروشی نے جب اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ایک شخص ’RP‘ نے ہوٹل لابی کے اندر گھنٹوں ان کا انتظار کیا تو اس پر ریشبھ پنت نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بنایا۔ 

اروشی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ایک مرتبہ ایک مصری گلوکار نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جبکہ ان کی پہلے سے دو بیویاں موجود تھیں۔ 

خیال رہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان لڑائی کی ایک تاریخ موجود ہے جہاں اروشی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ماضی میں ریشبھ کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرچکی ہیں تاہم کرکٹر کے پاس اس دعوے کو مسترد کرنے اور انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ 

ایک انٹرویو کے دوران اروشی نے بتایا کہ نئی دلی میں شوٹنگ کے بعد ان سے ملنے کے لیے آر پی آئے، وہ اپنے روم میں تیار ہونے کے لیے گئیں لیکن وہ اتنی تھکی ہوئی تھیں کہ سو گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے اُٹھ کر دیکھا تو ان کے موبائل فون پر 16 سے 17 مسڈ کالز موجود تھیں اور یہ دیکھ کر بہت برا بھی محسوس ہوا کہ کوئی ان سے ملنے کے لیے آیا اور وہ ان سے مل نہ سکیں۔

اروشی نے بتایا کہ اس کرکٹر نے ہوٹل کی لابی میں ان کا گھنٹوں انتظار کیا، لیکن ملاقات نہیں ہوسکی، تاہم ان سے کہا کہ آپ ممبئی آئیں گے تو آپ سے ملاقات ہوگی، تو پھر اس کرکٹر سے ملاقات ہوئی لیکن پھر پاپارازیز کی وجہ سے ایک ڈرامہ کھڑا ہوگیا۔ 

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ یہ آر پی کون ہے تو انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا، لیکن سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جن کے بارے میں یہ اروشی بات کر رہی ہیں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت ہی ہیں۔ 

دوسری جانب ریشبھ پنت نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ انہوں نے اداکارہ اروشی روٹیلا کے لیے ہی لکھا ہے۔ 

ریشبھ نے انسٹاگرام اسٹوری میں تحریر کیا کہ ’کتنا دلچسپ ہے کہ لوگ کس طرح صرف شہرت حاصل کرنے اور شہ سرخیاں بنانے کے لیے انٹرویو کے دوران جھوٹ بولتے ہیں۔‘ 

ساتھ میں انہوں نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا ’میرا پیچھا چھوڑو بہن‘ جبکہ ایک اور ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے تحریر کیا ’جھوٹ کی بھی لمٹ (حد) ہوتی ہے۔‘

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں اسٹارز کسی تنازع میں الجھ گئے ہوں اس سے قبل بھی اروشی روٹیلا ریشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ کا اشارہ دے چکی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید