• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ایشیا کپ سے باہر ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی سرجری کامیاب ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر رویندرا جڈیجا کی اسپتال سے لی گئی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندرا جڈیجا نے دائیں گھٹنے کی سرجری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور ری ہیب جلد شروع کر دوں گا۔

رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ ری ہیب کے بعد جلد از جلد ٹیم میں واپس آنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔

بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید