سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلابی ریلا سیہون اور جام شورو کے درمیان ریلوے ٹریک بھی بہا لے گیا۔
رپورٹس کے مطابق مانجھند میں پانی کی سطح کم نہ ہونے سے ٹریک کی بحالی میں دشواری کا سامنا ہے۔
بیس روز سے کوٹری لاڑکانہ ٹریک پر بھی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، ٹریک بہہ جانے کے مقام پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، ٹریک تین جگہوں سے متاثر ہوا تھا۔