امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت میمفس میں 19 سالہ کار سوار ملزم کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ممیفس پولیس کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایزیکائیل کیلی نامی شخص کو فائرنگ کے بعد گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم چوری کی گاڑی میں کئی گھنٹوں تک مختلف علاقوں کا سفر کرکے فائرنگ کرتا رہا۔
اس دوران پولیس کی طرف سے بیان جاری کرکے بتایا گیا کہ ایک حملہ آور فائرنگ کر رہا ہے، گرفتاری تک گھروں پر محدود رہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔
گرفتار ملزم کو رواں برس سزا مکمل ہونے سے قبل ہی جیل سے چھوڑ دیا گیا تھا۔