• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے، کشمیری رہنما چوہدری خلیل

معروف کشمیری رہنما چوہدری خلیل احمد موتلا جویلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان مودی کے ناکام دورہ مقبوضہ جموں کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

‎جنگ سے گفتگو میں کہا کہ ہم 26 جنوری اور پانچ فروری کو یورپی رہنماؤں اور عوام پر عیاں کریں گے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غاصابہ قبضہ کو برقرار رکھنے اور کشمیر کی قانونی حثیت تبدیل کرنے کےلئے یہ اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا ہم پاکستانی بھائیوں کے مشکور ہیں جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔

کشمیری رہنما نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں گھر گھر تلاشی اور ظلم و ستم جاری ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید