نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ ہمیں یوکرین کی جنگ میں امریکا کی ضرورت ہے۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر مارک روٹے نے کہا کہ نیٹو کو دفاع میں مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے، دفاعی صنعتی پیداوار میں اضافہ اور یوکرین کی مدد کے لیے اخراجات کا بڑا حصہ اٹھانا چاہیے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا سے یوکرین کو سپلائی جاری رہنی چاہیے، یورپ اس کے بدلے ادائیگی کرے گا۔
سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ یورپی یونین کو یوکرین کی حمایت میں مزید کچھ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعی قدم بڑھانا ہے اور یوکرین کے لیے اپنی حمایت کو کم نہیں کرنا چاہیے۔