وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے ترکیے میں آگ لگنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترک اداروں کی مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔
اس سے قبل ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے سیاحتی مقام بولو کا دورہ کیا تھا۔
پاکستانی سفیر نے آگ کے واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی طرف سے دکھ کا اظہار بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔