• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی امید سے، تصاویر سامنے آگئیں

ٹفنی ٹرمپ : فوٹوز انسٹاگرام
ٹفنی ٹرمپ : فوٹوز انسٹاگرام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ امید سے ہیں، تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

ٹفنی ٹرمپ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 20 جنوری 2025 کی شام میرے والد نے امریکا کے 47ویں صدر کا حلف لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے  انکشاف کیا کہ وہ امید سے  ہیں اور جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

31 سالہ ٹفنی ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ وہ 6 ماہ کی حاملہ ہیں، انہوں نے نومبر 2022 میں مائیکل بولس سے شادی کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی 1999 میں  والدین کے درمیان ہونے والی علیحدگی کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ کیلیفورنیا میں کافی عرصے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران  اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے سے 10 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں، جن میں ان کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کے 5، ایرک کے 2 اور ان کی بیٹی ایوانکا کے 3 بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید