• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے پکا دیے

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے ابال دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے انہیں پریشر کُکر میں بوائل کیا۔

45 سالہ گُرو مرتھی نامی ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، خاتون کے اہلِ خانہ نے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ 16 جنوری کو درج کرایا تھا۔

بعد ازاں تفتیش شروع کرنے کے بعد پولیس نے شوہر پر شک کرتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی جس پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور قتل اور اس کے بعد کے حوالے سے ہولناک انکشافات کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے باتھ روم میں لاش کے ٹکڑے کیے جس کے بعد انہیں پریشر کُکر میں بوائل کیا، ملزم نے اس کے بعد گوشت اور ہڈیوں کو الگ کر کے انہیں مزید 3 دن تک بوائل کیا اور پھر ٹکڑوں کو میرپیٹ جھیل میں پھینک دیا۔

ملزم کی شناخت سابق فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت بطور سیکیورٹی گارڈ نوکری کر رہا تھا، مقتولہ اور اس کے شوہر کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، تاہم اتنی بڑی اور ہولناک واردات کرنے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے قتل اور ہولناک واقعے کے پہلے بھی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید