• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے متاثرینِ سیلاب کے لیے 30 ملین ڈالرز کی امداد پر سمانتھا پاور کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ خارجہ نے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سے پاکستان کے لیے عالمی برادری کے وسائل متحرک کرنے کے لیے تعاون کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گفتگو بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید