• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے 18ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 19ستمبر کی شام لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید