نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہی دی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے دوران گفتگو بھارت کے بےبنیاد الزامات مسترد کردیے اور نئی دہلی کے اسلام آباد مخالف جھوٹے پراپیگنڈے سے خبردار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔