• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنیوالا اہلکار معطل


فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پنجاب کے شہر لاہور میں خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

 سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے والے ٹریفک کانسٹیبل کو  معطل کردیا گیا ہے۔

منتظر مہدی نے کہا کہ معطل کانسٹیبل سٹی ٹریفک پولیس مغل پورہ میں لفٹر ڈرائیور تعینات تھا۔

سی ٹی او نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید