چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر ہفتہ 17 ستمبر کو گرین لائن بس سروس مکمل بند رہے گی جبکہ اورنج لائن کا آپریشن معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔
ترجمان کے مطابق بی آر ٹی ایس گرین لائن کا آپریشن ہفتہ 17 ستمبر 2022 کو سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی اور نمائش چورنگی سے سرجانی ٹاؤن تک مکمل طور پر بند رہے گا۔
ترجمان کے مطابق بی آر ٹی ایس اورنج لائن بس سروس اورنگی ٹاؤن سے ناظم آباد بورڈ آفس چورنگی تک اپنے روٹ پر چلتی رہے گی۔