محکمہ تعلیم سندھ نے ہفتہ 17 ستمبر کو صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ محکمہ تعلیم کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کل سندھ کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کراچی میں بی آر ٹی ایس انتظامیہ نے بھی 17 ستمبر کو گرین لائن بس سروس مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اورنج لائن کا آپریشن معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔
دوسری جانب کوئٹہ میں شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ چہلم کے جلوس کیلئے سیکیورٹی انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کی ڈھائی ہزار نفری کیساتھ ساتھ فرنٹیئر کور بھی سیکیورٹی فرائض سر انجا م دینگے جبکہ پاک فوج کی دو بٹالین اسٹینڈ بائی رہیں گی۔