• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قانون میں ترمیم کے تحت نیب ریفرنسز کے ملزمان کیلئے بڑا ریلیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں ترمیم کے تحت نیب ریفرنسز کے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا۔

نیب کی جانب سے 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے ہیں۔

واپس کیے گئے ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز شامل ہیں۔

اسی طرح سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف یو ایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس،  سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف کرپشن ریفرنس اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کے خلاف کرپشن ریفرنس واپس کر دیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے واپس کیے گئے ریفرنسز میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ میں مبینہ خرد برد کا ریفرنس اور مضاربہ اسکینڈل، کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس کر دیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید