• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، جلد واپس آئیں گے، خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر نوازشریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں آج آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے، نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے، آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہونگے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی دس ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ہماری مشکلات کے حل میں وقت لگے گا۔

پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز الہٰی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں، کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کرنا بدقسمتی ہے، فوج پاکستان کی دفاع کا ضامن ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا موضوع زیرِ بحث نہیں آنا چاہیے، فوج کو یا آرمی چیف کی تقرری کو سیاست کا موضوع بنانے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔

قومی خبریں سے مزید