سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ ) ضلع سیالکوٹ کا واحد تھانہ پھوکلیاں جہاں رواں سال میں اب تک صرف14 جبکہ تھانہ صدر سیالکوٹ میں سب سے زیادہ410مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع سیالکوٹ میں اس وقت27تھانے شہریوں کو جان ومال کے تحفظ کے لئے موجود ہیں جن میں اب تک تقریبا 6000مقدمات مختلف نوعیت کے درج ہوچکے ہیں ۔ تھانہ پھوکلیاں میں رواں سال کے دوران اب تک صرف14مقدمات درج ہوئے جسکی وجہ سے اسے اب تک ضلع کا سب کم کرائم ریٹ والا تھانہ قرار دے سکتے ہیں۔ اسکے برعکس سب زیادہ مقدمات تھانہ صدر سیالکوٹ میں درج ہوئے جن کی اب تک تعداد410ہے جبکہ دوسرا نمبر تھانہ حاجی پورہ کا بنتا ہے جہاں مقدمات کے اندراج کی تعداد404 او تھانہ مراد پور 401مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ یا درہے کہ تھانہ پھوکلیان ، تھانہ صدر سیالکوٹ اور تھانہ مراد پور صدر سرکل میں شامل ہیں جبکہ تھانہ حاجی پورہ سٹی سرکل میں آتا ہے ۔ تھانہ مراد پور اور تھانہ صد ر سیالکوٹ شہری حدود اور ملحقہ نواحی علاقہ جات پر مشتمل ہے جبکہ تھانہ پھوکلیاں دیہی علاقہ جات کے ساتھ ورکنگ باونڈری لائن پر مشتمل ہے