• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 238.25؍اوپن مارکیٹ میں 245روپے ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار، انٹر بینک میں75پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 4روپے تک کا اضافہ،یورو کی قیمت بھی 50پیسے بڑھ گئی، تاہم پاؤنڈ کی قیمت 2 روپے گھٹ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 237.00 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 75پیسے کے اضافے سے 237.50روپے سے بڑھ کر 238.25 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید روپے کے اضافے سے240.00روپے سے بڑھ کر 243.00 روپے اور قیمت فروخت 4روپے کے اضافے سے 241.00روپے سے بڑھ کر 245.00 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے 50پیسے کے اضافے یورو کی قیمت خرید 242.00 روپے سے بڑھ کر 242.50 روپے اور قیمت فروخت 244.00 روپے سے بڑھ کر 244.50 روپے ہو گئی۔