پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سینئر رہنما فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز لاہور ہائیکورٹ کی راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے ہیں۔
درخواست میں عمران خان اور فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کو تفویض نہیں کیے جاسکتے۔
موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز آئین و قانون کے خلاف ہیں، استدعا کرتے ہیں کہ انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اپنے خلاف مبینہ توہین کے مقدمے کے خود جج ہیں۔
راولپنڈی بینچ میں جسٹس جواد حسن کل عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔