وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید 2 معاونینِ خصوصی تعینات کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سردار شاہ جہان یوسف اور ملک نعمان لنگڑیال وزیراعظم کے معاونِ خصوصی تعینات کیے گئے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔
پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے ورثا کی کی تلاش جاری ہے۔
تھانہ بخشن خان بہاولنگر پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
واقعے کے بعد فرنٹیئر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
یہ عمارت بننے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اسکول کے لئے فرنیچر بھی دیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے نہ دوستی ہے اور نہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے دوران تمام ملازمین کو فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ اس سال بذریعہ سڑک اربعین کے لیے سفر نہ کیا جائے، حکومت عراقی ویزے کی 60 روز تک توسیع کرائی گی۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی تین ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے سستی کردی، تین ماہ تک ہر مہینے 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
بلوچستان کے ضلع گوادر میں صوبائی اور وفاقی محکموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
سانحۂ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایری گیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کو خط لکھ دیا۔
پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی 60 سالہ بیگم عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے اترتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہو گئی۔
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ کے گھر میں سانپ کو پکڑ لیا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔