• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی کونسی عادت سے گوری پریشان ہوتی ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ، گوری خان نےانکشاف کیا ہے کہ اداکار کی ایک دلچسپ عادت کی وجہ سے وہ کئی بار پریشان ہوجاتی ہیں۔

گوری خان نے تقریباََ 17 سال کے بعد کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی ود کرن‘ میں اپنی قریبی دوستوں ماہیپ کپور اور بھاونا پانڈے کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی۔

شو کے دوران میزبان کرن جوہر نے شاہ رخ خان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

شاہ رخ خان صرف اسکرین پر ہی ایک شاندار شخصیت نہیں بلکہ عام زندگی میں بھی بہت زبردست انسان ہیں۔

کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت اچھے میزبان ہیں وہ اپنے گھر میں منعقد کسی بھی پارٹی میں آنے والے مہمانوں کو واپسی پر ہمیشہ ان کی گاڑی تک خود چھوڑنے جاتے ہیں۔

گوری خان نے کرن جوہر کی یہ بات سن کر کہا کہ شاہ رخ کی اس اچھی عادت سے مجھے کئی بار بہت پریشانی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’جیسا کہ آپ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ مہمان کو ان کی گاڑی تک چھوڑنے جاتے ہیں، کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ وہ پارٹیز کے دوران گھر کے اندر کم وقت گزارتے ہیں اور مہمان کو گاڑی تک چھوڑنے کے لیے گھر کے باہر زیادہ دیر کھڑے رہتے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’پھر مداح ان کو دیکھنے کے لیے جمع ہوجاتے ہیں اس سے مجھے توایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم گھر کے اندر نہیں بلکہ باہر سڑک پر پارٹی کر رہے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید