بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ جنہوں نے حال ہی میں اپنی 29ویں سالگرہ منائی ہے، اس موقع پر ان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
عالیہ بھٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان نئے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں اپنے کیریئر کےآغاز میں ہی کئی بڑے فلمی ستاروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملا۔
2016 کی فلم’ ڈیئر زندگی‘ میں عالیہ بھٹ کو بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا اور اس فلم میں ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی تھی۔
اسی سال عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔
اُنہوں نے بتایا کہ’شاہ رخ خان میں ایسی کوئی بھی بات نہیں جوکہ بری لگے، لیکن اُنہیں شاہ رخ خان کی ایک عادت پسند نہیں آئی‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ کچھ بھی نہیں کھاتے‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ’شاہ رخ خان سیٹ پر ہمیشہ بہت خاموش رہتے تھے، کسی کو بولنے کی اجازت نہیں تھی، ہمارےبہت مشکل سین ہوتے تھے اور لمبے لمبے ڈائیلاگ ہوتے تھے اور ہمیں وہ سین پورے کرنے ہوتے تھے‘۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ’مکمل خاموشی میں ایک بار اچانک ایک عجیب سی زوردار آواز سنائی دی اور اُنہوں نے محسوس کیا کہ یہ شاہ رخ خان کے معدے میں سے آرہی ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’پھر ہم نےاُنہیں کچھ بسکٹ کھانے کے لیے دیے‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان بہت زیادہ کافی پیتے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ویسے تو وہ خود بھی بہت زیادہ کافی پیتی ہیں لیکن وہ کھانا بھی کھاتی ہیں، اُنہیں شاہ رخ خان کی یہ عادت بری لگتی تھی کہ وہ اُنہیں کھانا کھانے کا کہتی تھیں‘۔
خیال رہے کہ 2016 کی فلم’ڈیئر زندگی‘ میں شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کے تھیراپسٹ کا کردار ادا کیا تھا۔