اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ میرے موکل کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔
اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لے۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔
اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔