جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ادارے آئین کے مطابق فیصلے کریں گے، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے والی ہے، یہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزمائش کے ماحول میں کسی سیاسی پارٹی پر تنقید نہیں کروں گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فضائی معائنے سے دیکھا کہ کہیں بھی راستہ نہیں، پانی ہی پانی ہے، حکومت کا بھی فرض ہے جو طیارے امدادی سامان لے کر آرہے ہیں وہ پہنچائیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سڑکوں کی مکمل تعمیر میں وقت لگے گا، حکومت کو کہوں گا امداد متاثرین تک پہنچتے ہوئے نظر ضرور آنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کوشش میں ہے کہ کس طرح مہنگائی پر کنٹرول کریں۔