پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں 8 حلقوں کے ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ استعفوں کی منظوری کے خلاف اپیل عدالتِ عظمیٰ میں زیرِ التواء ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل نہ کیا گیا تو تحریکِ انصاف کی اپیل پر اثر انداز ہو گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ استعفوں سے متعلق اپیل پر فیصلے ہونے تک الیکشن شیڈول معطل کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔