• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ16، کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہونگے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا دن 16 اکتوبر مقرر کیا ہےجبکہ قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں 9اکتوبر کو ہونے والی پولنگ عید میلاد النبیﷺ کی وجہ سے 16اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے.

 الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انعقاد پر بھی غور کیااور فیصلہ کیاکہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ23اکتوبر 2022کو ہوگی۔ جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے منگوائی جار ہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے ۔ اور جتنا جلد ممکن ہوسکے حیدر آباد میں بھی پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کوبتایا گیا کہ حلقہ این اے 157ملتان IV، پی پی 139شیخوپورہ Vپی پی 209 خانیوال VII اور پی پی 241بہاولنگر V کی پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن نے 9اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس دن عید میلا النبی ﷺ متوقع ہے ۔

اہم خبریں سے مزید