• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے امریکی صدر کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا سیلاب زدگان کی حالت اجاگر کرنے اور ردعمل کی اپیل پر شکریہ۔ سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے ان کی آواز پر توجہ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید