• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور افغانستان کے درمیان صدیوں پرانا روٹ بحال


چین اور افغانستان کے درمیان صدیوں پرانا روٹ بحال ہوگیا، پہلی کارگو ٹرین افغانستان پہنچ گئی۔ 

افغانستان اور چین نے تجارت کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، چین سے تجارتی کارگو ٹرین افغانستان پہنچ گئی۔

چین سے روانہ ہونے والی تجارتی کارگو ٹرین کرغزستان اور ترکمانستان سے ہوتے ہوئے اور صدیوں پرانے سلک روٹ کو استعمال کرکے جمعرات کو تجارتی سامان لے کر چین سے افغان دارالحکومت کابل پہنچی۔

افغانستان میں چین کے سفیر، امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام اور وزرا نے چین سے آنے والی تجارتی ٹرین کا استقبال کیا۔

کرغزستان ازبکستان سے سلک روٹ کو استعمال کرتی ہوئی ٹرین 10 روز میں پہنچی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے اس صدیوں پرانے روٹ کی بحالی سے معیشت میں بہتری کی قومی امید ہے۔

یقینی طور پر اس س دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا ایک نیا راستہ کھل گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید