سیلاب سے متاثرہ سندھ کے علاقے دادو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے نومولود بیٹے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا۔
دادو کے سیم نالے کی حفاظتی پشتوں پر بیٹھے ایک سیلاب متاثرہ خاندان میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، خاتون نے بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا۔
اسی خاتون کی بکری نے بھی بچہ دیا ہے جس کا نام ’سیلابی‘ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیلاب سے متاثرہ، حاملہ خواتین اس وقت کئی مشکلات کا شکار ہیں، گھر کے بہہ جانے کے غم اور غذا کی قلت نے زندگی مزید اجیرن بَنادی ہے۔
دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ افراد اس کڑے وقت میں خوشی ڈھونڈنے کے لیے کیمپس میں شادیاں بھی کر رہے ہیں۔
سندھ کے علاقے حیدر آباد اور بدین میں سیلاب متاثرین کے کیمپ میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔