نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیے کے دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان کے مطابق پاک ترک وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے فلسطین اور غزہ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔