• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی پاکستان کی مدد اور قرض میں رعایت کی اپیل

اقوام متحدہ (یو این) نے دنیا سے سیلاب میں گھرے پاکستان کی مدد کرنے کی باضابطہ اپیل کردی۔

اقوام متحدہ کے پالیسی پیپر میں پاکستان کو قرض پر رعایت دینے اور ادائیگی ری شیڈول کرنے کے لیے عالمی اداروں پر زوردیا گیا ہے۔

یو این نے سیلاب سے نمٹنے اور مستقبل میں تباہی سے بچنے کےلیے مزید قرض فراہم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

اقوام متحدہ نے عالمی اداروں سے کہا کہ ریلیف ملنے پر حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد کو ترجیح دے سکے گی، اقوام متحدہ رواں ہفتے ایک یادداشت پاکستان سے شیئر کرے گی۔

یو این نے پاکستان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ قرض داروں کو اپنی مشکلات بتائے کہ سیلاب کے بعد معاشی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں میں کردار نہ ہونے کے باوجود خمیازہ اٹھانے پر پاکستان سے موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید