پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ماہر قانون حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا مقصد تھا عمران خان کو سزا ہوجائے۔
ایک بیان میں حامد خان نے کہا کہ فواد چوہدری نے توہین عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے اشتعال انگیز بیان اس لیے دیا تاکہ عمران خان پر فرد جرم لگ جائے اور انہیں سزا بھی ہوجائے۔
ماہر قانون نے مزید کہا کہ آقاؤں کی جانب سے بھیجے گئے فواد چوہدری اور اُن جیسے دیگر لوگوں کا مقصد پارٹی اور لیڈرشپ کو نقصان پہنچانا ہے۔