پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے حالیہ خراب ملکی معیشت کا ذمے دار سپریم کورٹ کو قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ و برباد ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ کرنسی مارکیٹ میں پاکستان کو 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے سیاسی عدم استحکام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔