• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، نماز جمعہ کے موقع پر مسجد کے باہر دھماکا، 7 نمازی شہید، درجنوں زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز جمعہ کے موقع پر ایک بار پھر دہشتگردوں نے مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے، کابل کے علاقے وزیراکبر خان میں واقع مسجد کے سامنے دھماکے میں 7نمازی شہید اور 41زخمی ہوگئے۔ افغٓنستان کی مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد نمازی اور عام شہری تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔ کابل میں واقع ایمرجنسی اسپتال نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انہیں 4افراد کی میتیں اور10زخمی موصول ہوئے ہیں۔ اسپتال نے اپنے ٹوئٹر پیج پر زخمیوں کی تعداد 14بتائی ہے جن میں سے بتایا گیا ہے کہ 4 زخمی راستے میں دم توڑ چکے تھے۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید