• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت71افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع جمعرات کو پیش آیا،کشتی میں 120سے 150تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید