وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال، (ن) لیگ، پی ڈی ایم کی مجوزہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے پر بھی غور ہوگا، جبکہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے اقدامات کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ سال انتخابات کروانے کے حوالے سے اصولی فیصلہ بھی ہوگا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک سے لندن پہنچے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آج سیلاب کی صورتحال سے متعلق آن لائن اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اتوار کو وطن واپسی کا امکان ہے۔