• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا، ایاز امیر کا عدالت میں بیان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سارہ انعام (بہو) قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا۔

 سارہ انعام قتل کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایاز امیر  کو سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ملزم ایاز امیر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے وقت چکوال میں تھا، واقعے کی اطلاع خود اسلام آباد پولیس کو دی، آئی جی موجود نہیں تھے تو ایس پی کو اطلاع دی گئی۔

ملزم ایاز امیر نے مزید کہا کہ مجھے خدشہ تھا کہ واقعے میں کوئی اور زخمی نہ ہو جائے۔

ملزم ایاز امیر کا عدالت میں کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسی وارداتیں ہوتی ہیں تو کرائم سین کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہ کہ میرے اوپر الزام لگایا تو کچھ تو ثبوت دو، میرے خلاف کچھ بھی نہیں، پولیس نے مقدمہ درج کیا اور میں نے پوری تفتیش میں اپنا مؤقف دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید