• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے یوکرین کو سول سیکیورٹی امداد کے تحت 45 کروڑ 75 ہزار ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اس رقم کا کچھ حصہ روس کی طرف سے ملک میں ڈھائے گئے مظالم کی تحقیقات میں بھی خرچ ہوگا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ امداد یوکرین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کریمنل جسٹس ایجنسیز کی مدد کے لیے بھیجی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئی امدادی رقم کا اعلان اقوام متحدہ کے کمیشن کی طرف سے یوکرین میں روسی افواج کی طرف سے زیادتی، ٹارچر، قتل اور بچوں کو قید رکھنے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید