• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے ایوارڈ ملتے ہیں، سیف علی خان

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی متوقع فلم ’وکرم ویدھا‘ کی ٹیم کے ساتھ کپل شرما شو میں شرکت کی۔

ان کے ساتھ رادھیکا اپتے، شارب ہاشمی، یوگیتا بیہانی، ستیادیپ مشرا اور روہیت صراف موجود تھے۔

میزبان کپل شرما نے ہمیشہ کی طرح اپنے مہمانوں کی کچھ ایسی باتیں سب کو بتائیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں سنی تھیں۔

ستیادیپ مشرا اداکار بننے سے پہلے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کمشنر تھے، ستیادیپ نے کپل کو بتایا کہ انہوں نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا تھا لیکن وہ کبھی بھی اسسٹنٹ کمشنر نہیں تھے۔

اس موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھا شہری ہوں، مجھے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے ایوارڈ ملتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید