• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے موجودہ حالات میں الیکشن کے امکان کو مسترد کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موجودہ ملکی حالات میں عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سید مراد علی شاہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اموات ہورہی ہیں، ایسے حالات میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ الیکشن کی بات کروں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اس وقت لوگ الیکشن کی بات سننا پسند کریں گے؟ صاف الفاظ میں کہتا ہوں اس صورتحال میں الیکشن نہیں ہوسکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ سیلاب کا 75 فیصد پانی ڈیڑھ سے دو مہینے میں نکل جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے گندم کی بوائی کرسکیں تا کہ لوگ پاؤں پر کھڑے ہوسکیں، کسانوں کو بیج اور فرٹیلائزر کی صورت میں مدد کرنی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہل چلانے میں ٹریکٹرز میں ڈیزل کے لیے مدد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اس معاملے پر بات کی ہے، ورلڈ بینک سے بھی اس پر مدد کےلیے بات ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وعدہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیں گے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وعدہ پورا کریں۔

قومی خبریں سے مزید