• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افغانستان میں اجتماعی قبر سے 12 باقیات برآمد

کابل(اے پی پی)افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک اجتماعی قبر سے 12 افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ، ترجمان کاکہناہےکہ باقیات ان افراد کی ہیں جنہیں مبینہ طور پر سابق حکومت نے7سال قبل پھانسی دی تھی۔غیرملکی خبر رساںادارے نے افغان صوبائی انتظامیہ کے ترجمان کےپیر کو دیے گئے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 12 افراد دفن تھے ۔ ترجمان حاجی زاہد نے کہا کہ اس بات کا غالب امکان ہے کہ یہ باقیات ان افراد کی ہیں جنہیں مبینہ طور پر سابق حکومت کی جانب سے 7 سال پہلے پھانسی دی گئی تھی اور ان کی باقیات کو حال ہی میں ضلع سپن بولدک کے مقام نوی سے نکالا برآمد کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید